سرینگر// سال 2017کے ابتدائی تین ماہ کے دوران ریاست میں 1160 سڑک حادثات کے دوران 164افراد ہلاک اور 1301زخمی ہوئے ہیں ۔جموں میں مختلف نوعیت کے کل حادثات کی تعداد کشمیر سے زیادہ ہے کشمیر اور لداخ میں 272جبکہ جموں میں 877بتائی جا رہی ہے کشمیر وادی میں ہونے والے سڑک حادثات کے دوران 42جبکہ جموں میں 112افراد ہلاک ہوئے ہیں اسی طرح وادی میں 233اور جموں میں 1009افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ اس دوران ریاستی محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ سال 2017کے پہلے چار ماہ کے دوران ٹریفک قوانین کی 1.61لاکھ خلاف ورزیاں ہوئی ہیں جس دوران اس میں ملوث افراد سے 2.88کروڑ کا جرمانہ وصول کیا گیا ۔محکمہ کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے جانے والی 1390گاڑیوں کو ضبط بھی کیا ہے ۔ٹریفک حادثات کے متعلق جانکاری فراہم کرتے ہوئے محکمہ ٹریفک نے بتایا کہ سرینگر شہر میں مارچ 2017تک کل 60سڑک حادثات رونما ہوئے ہیں جس دوران 12افراد ہلاک اور 53زخمی ہوئے ہیں۔ گاندربل ضلع میںمختلف نوعیت کے 19سڑک حادثات رونما ہوئے ہیں جس دوران 3افراد ہلاک اور 18زخمی ہوئے ہیں ۔بڈگام ضلع میں 20سڑک حادثات رونما ہوئے ہیں جس دوران 2ہلاک اور 18زخمی ہوئے ہیں ۔اننت ناگ ضلع میں 27سڑک حادثات رونما ہوئے ہیں جس میں 2افراد ہلاک جبکہ 30زخمی ہوئے ہیں ۔ کولگام ضلع میں 23سڑک حادثات رونما ہوئے جس میں 1 ہلاک اور 22زخمی ہوئے ۔پلوامہ ضلع میں 6سڑک حادثات رونما ہوئے ہیں جس میں 8افراد زخمی ہوئے۔شوپیاں میں 4سڑک حادثات کے دوران 2افراد ہلاک اور 10زخمی ہوئے ۔اونتی پورہ میں کل 4سڑک حادثات رونما ہوئے ہیں جس دوران وہاں 3 افراد ہلاک اور 27زخمی ہوئے ہیں ۔شماری کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں 29حادثات رونما ہوئے ہیں جس میں 6افراد ہلاک اور 21زخمی ہوئے ہیں ۔بانڈی پورہ میں 6سڑک حادثات کے دوران 2افراد ہلاک اور 5زخمی ہوئے ہیں ۔سوپور میں کل 11حادثات میں کسی بھی شہری کی موت نہیں ہوئی ہے البتہ 43افراد زخمی ہوئے ہیں ۔کپوارہ ضلع میں مختلف نوعیت کے 21سڑک حادثات رونما ہوئے ہیں ان حادثات کے دوران 3افراد ہلاک اور 1زخمی ہوا ہے ۔ہندوارہ میں 15سڑک حادثات رونما ہوئے اس دوران ایک1 شہری ہلاک اور 21زخمی ہوئے ہیں ۔لداخ خطے میں 11سڑک حادثات رونما ہوئے ہیں اس دوران وہاں 3افراد ہلاک اور 21زخمی ہوئے ہیں ۔کرگل ضلع میں کل 4سڑک حادثات کے دوران 2لقمہ اجل اور 4زخمی ہوئے ہیں۔جموں ضلع ریاست میں ایسا ضلع ہے جہاں سب سے زیادہ یعنی 327سڑک حادثات رونما ہوئے ہیں۔ اس دوران 327افراد کی موت اور 332زخمی ہوئے ہیں ۔جموں کے ضلع سانبہ میں 81سڑک حادثات کے دوران 19افراہلاک اور83 زخمی ہوئے ہیں ۔کٹھوعہ ضلع میں 91سڑک حادثات کے دوران 23افراد ہلاک اور 103زخمی ہوئے ہیں ۔جموں کے ضلع ادھمپور میں 111سرک حادثات کے دوران 12افراد ہلاک اور 147زخمی ہوئے ہیں ۔ضلع ریاسی میں 49سڑک حادثات کے دوران 9لقمہ اجل 94زخمی ہوئے ہیں ۔دوڈو میں 29سڑک حادثات میں 4ہلاک اور 38زخمی ہوئے ہیں۔کشتواڑ میں 15حادثات کے دوران 2ہلاک اور 12زخمی ہوئے ۔رام بن ضلع میں بھی 46سڑک حادثات کے دوران 16ہلاک اور 53زخمی ہوئے ہیں۔پونچھ ضلع میں 47سڑک حادثات کے دوران 2ہلاک36زخمی ہوئے ہیں۔راجوری ضلع میں 81سڑک حادثات 4ہلاک اور 111زخمی ہوئے ہیں ۔اس حوالے سے محکمہ ٹریفک کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ سال 2017کے پہلے چار ماہ کے دوران ٹریفک قوانین کی 1.61لاکھ خلاف ورزیاں کی گئیں ہیںجس دوران اس میں ملوث افراد سے 2.88کروڑ کا جرمانہ وصول کیا گیا ۔اس دروان محکمہ نے 1390گاڑیوں کو ضط کیا ہے اور 59,574گاڑیوں کے چالان بھی کئے گے ۔محکمہ ٹریفک کے ذرائع نے کشمیر عظمیٰ کو مکمل تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ ان گاڑیوں میں 25426ٹو ویلر گاڑیاں شامل ہیں ۔جبکہ 28310 افراد کو سیٹ بلٹ نہ پہنے کے پاداش میں چالان کئے گے ہیں ۔ٹرپل رائڈینگ یعنی تین سواریاں اٹھانے کے جرم میں 2264چالان کئے گے ہیں اسی طرح اورلوڈنگ کے2939اور گاڑی چلانے کے دوران موبائل فون کے استعمال پر 635چالان کئے گے ہیں ۔