جموں//نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدروممبراسمبلی دویندرسنگھ رانانے مجوزہ 250 میٹرسپین چلاپل تعمیرکرنے کی جگہ کامعائینہ کیا۔ نگروٹہ اسمبلی حلقہ میں اس پل کی تعمیر پر 25کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔اس پل کی تعمیر ممبراسمبلی دویندرراناکی کوششوں کانتیجہ ہے جنھوں نے باربار یہ مسئلہ اٹھایا اورخصوصی طورپر 8جولائی 2017کوسروئیں سر ۔مانسرڈیولپمنٹ اتھارٹی کی پانچویں میٹنگ میں رانانے اس پل کی تعمیرکامعاملہ زوردار طریقے سے اُٹھایا اورسنٹرل روڈ فنڈکے تحت اس پل کوتعمیرکرنے کی ضرورت پرزوردیا ۔اس پل کے مکمل ہونے پرعلاقہ میں پلگرام سیاحت کونیاعروج ملے گااوراُتربینی ۔سروئیں سر ۔دون ۔ٹاڈا۔ڈنسال ۔دومیل سے ماتاویشنودیوی کی ابتدائی پہاڑیوں سے نیاپلگرم ٹورسٹ سرکٹ کاپہلامرحلہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ اس ٹورسٹ سرکٹ کی بدولت حلقہ انتخابات نگروٹہ میں اقتصادی سرگرمیوں کوایک نیاعروج ملے گااورنوجوانوںکوروزگارکے مواقعے دستیاب ہوں گے ۔اس موقعہ پر موجودلوگوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے رانا نے کہاکہ اس پروجیکٹ کی تکمیل سے متعدد علاقوں کے لوگوںکوفائدہ ہوگا۔ ایم ایل اے نے چلاسڑک پرتارکول بچھانے کے کام کابھی آغاز کیا۔انہوں نے کہاکہ کسی بھی علاقہ کی ترقی کے لئے بہترسڑکیں ہونالازمی ہے ۔چودھری رحمت علی، سبھاش سنگھ ایڈوکیٹ بلونت سنگھ ، ایشرداس ،کے ڈی سنگھ ،شمس الدین ،شوکت ،فاروق علی اوردیگران بھی اس موقعہ پر موجودتھے۔