جموں /قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کو یندر گپتا نے کہا کہ گاندھی نگر حلقے میں التوأ میں پڑے تمام تعمیراتی کام ترجیحی بنیادوں پر دردست لئے جائیں گے ۔سپیکر نے نالہ گنگیال کے حفاظتی باندھ پر جاری کام کا جائزہ لینے کے دوران ان باتوں کا اظہا ر کیا۔ انہوںن ے کہاکہ حلقے میں تعمیراتی کاموں کو عنقریب شروع کیا جائے گا۔سپیکر نے لوگوں کے ساتھ بات کرنے کے دوران اُن کے جائز مطالبات پورا کرنے کا یقین دلایا ۔ متعلقہ محکموں کے افسران بھی سپیکر موصوف کے ہمراہ تھے۔