جموں //قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کویندر گپتا نے آج بہو فورٹ کا دورہ کر کے وہاں نوراترا کے سلسلے میں انتظامات کا جائیزہ لیا ۔ انہوں نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ مندر کے اطراف میں صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ وہاں بجلی اور پانی کی بلا خلل سپلائی کو یقینی بنائیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ شردھالوں کو ہر طرح کی سہولیات دستیاب کی جانی چاہئیں ۔ کویندر گپتا نے سیکورٹی افسروں سے کہا کہ وہ سلامتی کے خاطر خواہ نتظامات کریں تا کہ شردھالوؤں کو دقعتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔انہوں نے اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت لوگوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کی وعدہ بند ہے اور عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے ۔ بعد میں مقامی لوگوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ اُن کی طرف سے ابھارے گئے ترقیاتی مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے گا ۔ ایس ڈی ایم ساؤتھ جموں اور کچھ دیگر افسران بھی اُن کے ہمراہ تھے ۔