جموں// ریاستی اسمبلی کے سپیکر کویندر گپتا نے وارڈنمبر 58 ،دشمیش نگر میں گلی اورنالی کے ا پ گریڈیشن کے کام کوشروع کیا۔اس دوران ایگزیکٹیوانجینئر جموں میونسپل کارپوریشن جوگندرکمار، اے ای ای ،گرچرن سنگھ ودیگرافسران بھی سپیکرموصوف کے ہمراہ تھے۔اس موقعہ پربولتے ہوئے کویندرگپتانے کہاکہ گلیوں ونالیوں کی اپ گریڈیشن کے کام پر 20لاکھ روپے لاگت آئے گی جس کے سبب علاقہ کے لوگوں کی پریشانیوں کاازالہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ حکومت لوگوں کوبنیادی سہولیات دستیاب کرانے کیلئے مربوط ترقیاتی منصوبہ رکھتی ہے ۔انہوں نے متعلقہ محکمہ کے افسران کو تعمیراتی کام کووقت مقررہ کے اندرمکمل کرنے کی ہدایت دی۔ اس دوران لوگوں کے مسائل کے بارے میں کویندرگپتانے کہاکہ عوام کی جائزمانگوں کوترجیحی بنیادوںپرپوراکیاجائے گا۔