لکھنوٗ//لوک سبھا انتخاب میں ماحول اپنے حق میں کرنے کے لئے سیاسی پارٹیوں کے درمیان مچی ہوڑ بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی) کے ایک رکن اسمبلی نے یو پی اے سربراہ سونیا گاندھی کے حوالے متنازعہ بیان دیا ہے ۔بلیا میں بیریا علاقے کے رکن اسمبلی سریندر سنگھ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا میں وائرل ہوا ہے ۔ جس میں انہوں نے سپنا چودھری کو کانگریس میں شامل ہونے کے حوالے کانگریس صدر راہل گاندھی پرحملہ کرتے ہوئے کہا ہے’ راہل جی نے اپنے روایت کو آگے بڑھایا ہے ۔ ان کی ماں بھی اٹلی میں اسی پیشے سے تھیں۔ سپنا کو بھی انہوں نے اپنا بنا لیا ہے ۔ میں انہیں شکریہ اداکرونگا کہ راہل جی سپنا کو اپنا بنا کر اپنی نئی سیاسی پاری کی شروعات کریں۔مسٹر سنگھ اس سے قبل بھی کئی بار متنازعہ بیان دیکر سرخیاں تقسیم کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ 2019 کا لوک سبھا انتخاب اسلام بنام بھگوان ہونے جارہا ہے ۔‘‘ ہندوستان بنام پاکستان’’ ہونے جارہا ہے ۔ ہندوستان کے لوگوں کو فیصلہ لینا ہے کہ اسلام جیتے گا یا پھر بھگوان جیتے گا۔اناؤ کے بی جے پی اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر کے بچاؤ کرتے ہوئے انہوں نے کہا‘‘ نفسیاتی طور سے دیکھیں تو تین بچوں کی ماں کے ساتھ کوئی بھلا عصمت دری کیسے کرسکتا ہے ۔ یہ رکن اسمبلی کلدیپ سینگر کے خلاف سازش ہے ۔ رکن اسمبلی کی بیوی نے بھی کہا کہ لڑکی جھوٹ بول رہی ہے ۔ کوئی عصمت دری نہیں ہوا ہے ۔ دونوں کا نارکوٹسٹ کرا لیا جائے ، سچ سامنے آجائے گا۔یواین آئی۔