Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

سپریم کورٹ کا فیصلہ دور س منفی نتائج کا حامل:آئینی ماہرین

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 20, 2016 6:44 pm
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
سرینگر//ریاست جموں وکشمیر کی آئینی و قانونی حیثیت کے حوالے سے صادر ہوئے حالیہ سپریم کورٹ فیصلے پر آئین و قانونی ماہرین نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ اس فیصلے کے ریاست پر دور س نتائج برآمد ہونگے ۔ماہرین کے مطابق سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے سے جموں وکشمیر کی آئینی حیثیت اثر انداز ہونے کے ساتھ ساتھ اس کی زد میں یہاں کے جائیداد منتقلی وخرید و فروخت سے متعلق قوانین زد میں آئیں گے جبکہ اس فیصلے سے آئین ہند میں شامل دفعہ370اور خصوصا دفعہ35/Aکاوجود خطرے میں پڑ سکتا ہے ۔ماہرین نے سپریم کورٹ میں جموں وکشمیر سرکار کی طرف سے کیس کا کمزور دفاع کرنے پر بھی سخت حیرت کااظہار کیا ہے ۔کشمیرعظمیٰ کے ساتھ بات کرتے ہوئے معروف وکیل اور آئینی امور  پر گہری نظر رکھنے والے ایڈوکیٹ سید ریاض خاور نے کہاکہ SARFAISE ACT 2002سے متعلق سپریم کورٹ کے ڈویژن بنچ کا حالیہ فیصلہ کئی لحاظ سے پر از خطر ہے نیز اس کیس میں ریاستی سرکار کی طرف سے دفاع کا جو طریقہ اختیار کیا گیا ،وہ اس بات کا عکاس ہے کہ یہاں کی مخلوط سرکار بھی اس فیصلے کی حامی ہے ۔ایڈوکیٹ سید خاور نے بتایا کہ بنکوں کی جانب سے قرضہ نادہندگان کی جائیداد ضبط کئے جانے سے متعلق مرکزی قانون SARFAISE ACT 2002کے ریاست جموں وکشمیر میں اطلاق پر عدالت عالیہ نے ایک تاریخی فیصلہ صادر کیا جس میں مرکزی قوانین کے ریاست پر اطلاق کیلئے حکومت اور اسمبلی کی منظوری لازمی قرار دیا ۔ایڈوکیٹ خاور نے کہاکہ بنکوں نے ریاستی عدالت عالیہ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں کیس دائر کیا جہاں سے ڈویژن بنچ نے عدالت عالیہ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ریاستی آئین کی ایک توجیہ کی اور اسے تابع آئین ہند قرار دیا ۔سپریم کورٹ کی جانب سے مرکزی قوانین کی ریاست پر اطلاق کے بارے میں دئے گئے فیصلے پر ایڈوکیٹ سید ریاض خاور نے کہا کہ یہ خطرات سے پر ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس فیصلے کا اثر بلواسطہ یا بلا واسطہ یہاں کے چند اہم قوانین اور آئینی شقوں پر پڑتا ہے اور جموں وکشمیر کی آئینی خصوصیت کو شدید زک پہنچنے کااحتمال ہے ۔ایڈوکیٹ خاور کے مطابق سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین ہند میں شامل دفعہ370اور دفعہ 35/Aپر اثر انداز ہونے کے علاوہ یہاں کے LAND ALIEANATION ACTکو متاثر کرے گا ۔انہوں نے اس دلیل سے اتفاق نہیں کیا کہ بنک کسی جائیداد پر قبضہ کرنے کے بعد اسے بیرون ریاستی باشندے کو فروخت نہیں کرسکتے ہیں ۔ایڈوکیٹ خاور کے مطابق آج سپریم کورٹ کے فیصلے نے مرکزی سطح کے قانون کے ریاست پر براہ راست نفاذ کی بات کہی ہے اور اگر یہی حال رہا تو اس قانونی اڑچن کو دور کرکے یہاں کے آئینی تشخص کو ختم کیا جائے گا۔قانونی ماہرین کے مطابق اس اہم معاملے میں سپریم کورٹ کا5رکنی آئینی بنچ سماعت کرنا چاہئے تھا نیز حکومت جموں وکشمیر کو ریاست کی آئینی و قانونی تاریخ پر گہری نظر رکھنے والے ماہرین سے صلاح و مشورہ کرکے کسی ماہر کی خدمات حاصل کرنی چاہئے تھی جس سے مخلوط حکومت کی نیت پر شک نہیں کیا جاسکتا تھا لیکن اس وقت جو طرز عمل سامنے آیا اس سے 370اور35Aدفعات و دیگر خصوصی آئینی شقوں کے تحفظ کے معاملے میں حکومت کی نیت مشکوک لگتی ہے ۔قانونی ماہرین کا کہنا تھا کہ اگر ریاستی حکومت اب بھی سنجیدہ ہے تو اسے اس فیصلے کو اعلیٰ بنچوں میں چیلینج کرنا چاہئے اور اس کیلئے ریاست کی آئینی و قانونی تاریخ پر نظر رکھنے والے ماہرین کی خدمات حاصل کرنی چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ پرائیویٹ پارٹیاں بھی سپریم کورٹ میں جائزہ پٹیشن دائر کرسکتی ہیں لیکن یہ ریاستی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس معاملے میں پہل کرے ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شاہراہ پر ہر سُو ہو کا عالم قومی شاہراہ پر مسافر بردار گاڑیوں کی تعداد میں بتدریج کمی درج
خطہ چناب
لیفٹیننٹ گورنر کی آنجہانی رمیش اروڑکے شعری مجموعہ کی رسم اجرائی
جموں
ڈائٹ بانہال میں سائنس و ٹیکنالوجی اور صحت پرضلع سطحی سمینار منعقد بچوں نے سائنسی ماڈل پیش کئے، کامیاب طلباء میں انعامات و اسناد تقسیم
خطہ چناب
آپریشن سندور کی کامیابی پربانہال میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی ترنگا ریلی
خطہ چناب

Related

صفحہ اول

پاکستان سے تجارت نہ مذاکرات بات ہوگی تو صرف مقبوضہ کشمیر پر!

May 22, 2025
صفحہ اول

کشمیر پر ثالثی کی ضرورت نہیں دہشت گردی بالکل نا قابل برداشت :جے شنکر

May 22, 2025
صفحہ اول

کشتواڑ میں مسلح تصادم فوجی اہلکار ہلاک، آپریشن جاری

May 22, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

اب پاکستان کے ساتھ نہ تجارت ہوگی نہ بات چیت، اب صرف پی او کے کے بارے میں بات ہوگی: مودی

May 22, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?