نئی دہلی//سپریم کورٹ نے عدالت عٖظمی میں پیش نہ ہوکر عدالت کی توہین کرنے ک ی وجہ سے کلکتہ ہائی کورٹ کے جج سی ایس کرنان کے خلاف ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے ۔ انہیں ہتک عزت کے کیس میں عدالت میں پیش ہونا تھا۔ عدالت نے پہلے بھی انہیں حاضر ہونے کی ہدایت دی تھی مگر انہوں نے حکم نہیں مانا تھا۔ چیف جسٹس جگدیش سنگھ کیہر کی صدارت والی سات ججوں پر مشتمل آئینی بنچ نے جسٹس کرنان کے خلاف ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے انہیں 10 ہزار روپے کے ذاتی مچلکہ داخل کرنے کو بھی کہا گیا ہے ۔ عدالت نے ریاست کے ڈی جی پی کو ہدایت دی ہے کہ جسٹس کرنان کے گھر جاکر انہیں وارنٹ سپرد کریں۔ سپریم کورٹ نے جسٹس کرنان کی کیس میں ذاتی سماعت کی درخواست بھی مسترد کردی ہے ۔ دراصل جسٹس کرنان نے مبینہ طور سے کئی خط لکھ کر مختلف ججوں پر تہمتیں لگائی تھیں۔ عدلات عظمیٰ نے فروری میں ہدایت دی تھی کہ جب تک یہ معاملہ التوا میں ہے ۔ جسٹس کرنان کوئی عدالتی یا انتظامی فرض انجام نہیں دیں گے ۔ عدالت نے یہ بھی واضھ کیا تھا کہ جسٹس کرنان اپنے عدالتی اور انتظامی فرائض کے تعلق سے تمام فائلیں ہائی کورٹ کے رجسٹرار جنرل کے سپرد کردیں۔یو این آئی