سرینگر//سپریم کورٹ نے جمعہ کو جموں کشمیر سرکار سے اُس درخواست کے سلسلے میں جواب طلب کیا جس میں کشمیر ہائی کورٹ بار صدر میاں عبدالقیوم کی گرفتاری کو چیلنج کیا گیا ہے۔
میاں قیوم اگست2019سے پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت ایام اسیری کاٹ رہے ہیں۔
جسٹس سنجے کشن اور جسٹس بی آر گاویا پر مشتمل عدالت عظمیٰ کے ایک ڈویژن بینچ نے اس سلسلے میں مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر کی انتظامیہ کے نوم نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا۔
سینئر وکلاءدشیانت داوے اور ویرندر گرور، جو میاں قیوم کی پیروی کررہے ہیں، کے مطابق انہوں نے جموں کشمیر کی عدالت عالیہ کے اُس آرڈر کو عدالت عظمیٰ میںچیلنج کیا ہے جس میں سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار میاں قیوم کی گرفتاری برقرار رکھی گئی ہے۔
عدالت عظمیٰ نے یہ بھی ہدایت جاری کی کہ میاں قیوم کو تہار جیل دلی میں کچھ ضروریات فراہم کی جائیں۔