نئی دہلی /سابق کرکٹر یوراج سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی محبت میں مبتلا سپراسٹار اداکارہ ان کے پیچھے پیچھے آسٹریلیا پہنچ گئی تھی۔ لیجنڈ کرکٹر نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ 2007-08 کے دورہ آسٹریلیا کے دوران میں بالی ووڈ کی ایک اداکارہ کو ڈیٹ کر رہا تھا، میں اس کا نام نہیں لوں گا، وہ اس وقت بہت اچھی اور بہترین اداکارہ ہے، وہ اس وقت ایڈیلیڈ میں شوٹنگ کررہی تھی۔یوراج سنگھ نے کہا کہ میں نے ٹور کے دوران اس اداکارہ سے کہا کہ سنو ہم تھوڑے دنوں تک نہیں ملتے کیونکہ میں آسٹریلیا کے دورے پر ہوں اور کرکٹ پر توجہ مرکوز کرنا ضروری ہے۔ ان باتوں کے باوجود بالی ووڈ کی وہ اداکارہ بس میں کینبرا تک میرے پیچھے آئی، میں نے اس سے پوچھا کہ تم یہاں کیا کر رہی ہو اس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں آپ کے ساتھ وقت گزارنا چاہتی ہوں۔یوراج نے اداکارہ کا نام بتانے سے انکار کر دیا، تاہم افواہیں بڑے پیمانے پر گردش کر رہی تھیں کہ وہ اس وقت دیپیکا پڈوکون کو ڈیٹ کر رہے تھے۔