سرینگر// سٹی ٹریفک پولیس نے عوام سے ٹریفک قوانین پر عمل کرنے اور ڈیوٹی پر تعینات عملہ سے تعاون کرنے کی اپیل کی ہے ۔ٹریفک پولیس نے گذشتہ روز ریگل چوک میں پیش آئے واقعہ کے حوالے سے کہا کہ ایک گاڑی زیر نمبر غلط جگہ پر موڑ کاٹا اور جب عملہ نے اسے روک لیا اور اسکی گاڑی کے کاغذات اور ڈرائیونگ لائنس کی جانچ کی تویہ معلوم ہوا کہ مذکورہ شخص ڈرائیونگ لائنس کے بغیر ہی گاڑی چلا رہا ہے ۔بیان کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کررہے اس شخص نے شور مچایا تاہم عملہ نے صبر کا مظاہرہ کرکے اپنے فرایض کو انجام دیا ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کی صورتحال پیدا کرنے والے افراد ٹریفک کی نقل و حرکت میں رکاوٹ ڈالتے ہیں ۔ایس ایس پی ٹریفک سٹی نے عوام سے ٹریفک قوانین پر عمل کرنے اور ڈیوٹی پر تعینات عملہ سے تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔