سرینگر// بدعنوانیوں اور بے ضابطگیوں کے خلاف کارروائی شروع کرتے ہوئے اینٹی کورپشن بیوروں نے سٹیٹ کواپریٹیو بینک کے چیئر مین منیجنگ ڈائریکٹر کے علاوہ تین اورجگہوں پربیک وقت چھاپے ڈالے اوراہم نوعیت کی دستاویزات ٹھوس ثبوت اپنی تحویل میں لینے کادعوی کیا۔اے پی آئی کے مطابق اینٹی کورپشن بیوروں کوشکایت ملی تھی کہ سٹیٹ کواپریٹیو بینک میں بڑے پیمانے پربے ضابطگیاں بدعنوانیاں اور کورپشن کی کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ شکایت ملنے کے بعداینٹی کورپشن بیوروں نے سٹیٹ کواپریٹیوبینک کے چیئر مین محمدشفیع ڈار کے رہائشی مکان واقع مجیدباغ راولپورہ، منیجنگ ڈائریکٹر ہلال احمدمیرکے علاوہ دوسرے تین جگہوں پر بیک وقت چھاپے ڈالے جس کے دوران سٹیٹ اینٹی کورپشن بیوروں کی ٹیم نے اہم نوعیت کے دستاویزات اورٹھو س ثبوت اپنے تحویل میںلینے کادعویٰ کیا۔