سرینگر//ریاستی حکومت نے ڈینٹسٹس ایکٹ 1948 کی دفعہ 21 کے تحت ریاستی ڈینٹل کونسل کا قیام عمل میں لایا ہے۔محکمہ صحت و طبی تعلیم کی جانب سے جاری حکمنامہ زیر نمبر298-HME of 2017 بتاریخ 31-5-17 کی رو سے اندرا گاندھی گورنمنٹ ڈینٹل کالج جموں کے پرنسپل ، گورنمنٹ ڈینٹل کالج سرینگر کے پرنسپل ، ڈاکٹر نیر ا بھارگو ، جی ڈی سی سرینگر کے آرتھو ڈینٹسٹری کے سربراہ ڈاکٹر محمد مشتاق ، آئی جی جی ڈی سی کے رجسٹرار ڈاکٹر رتیش گپتا ، آئی جی جی ڈی سی کے شعبہ¿ آرتھو ڈینسٹسری کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر اروند مینگی، نظامت صحت جموں /کشمیرمیں ڈینسری کے ڈپٹی ڈائریکٹر صاحبان کو جے اینڈکے سٹیٹ ڈینٹل کونسل کے ممبران کے طور نامزد کیا گیا ہے۔