سٹیٹ ٹیکسز ڈیپارٹمنٹ نے ڈیلروں کی میٹنگ منعقد کی

Towseef
3 Min Read

عظمیٰ نیوز سروس

جموں// اَیڈیشنل کمشنر سٹیٹ ٹیکسز ایڈمنسٹریشن اینڈ انفورسمنٹ سٹیٹ ٹیکسز ڈیپارٹمنٹ ( ایس ٹی ڈِی )جموں نمرتا ڈوگرہ نے سرکل ایل جموں کے ٹیکس دہندگان کے ساتھ ایک ڈیلرز میٹنگ کی صدارت کی اور جون میں ختم ہونے والے مالی برس 2024-25 ء کی پہلی سہ ماہی کی مالی پوزیشن کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں بقیہ تین سہ ماہ کے دوران محصولات کی تقسیم کے لئے حکمت عملی وضع کرنے اور صد فیصد ریٹرن کی تعمیل کو یقینی بنانے پر بھی غور وخوض کیا گیا۔میٹنگ میں سٹیٹ ٹیکسز آفیسر سرکل ایل کُسم گپتا، سٹیٹ ٹیکسز آفیسر روچی گپتا، سٹیٹ ٹیکسز آفیسر، ایڈیشنل کمشنرسٹیٹ ٹیکسز روپالی سدوترا اور آٹوموبائل، ورک کنٹریکٹس، بلڈرز، آئل، پینٹس اینڈ وارنشنگ، سروس سیکٹر، کنسلٹنسی اور ریٹیل سیکٹر جیسے کاروبار سے وابستہ ٹیکس دہندگان کے نمائندے موجود تھے۔یہ میٹنگ کمشنر سٹیٹ پی کے بھٹ کی رہنمائی میں’’ اَپنے ڈیلر کو جانیں‘‘اَقدام کے تحت منعقد کی گئی جس کا مقصد ٹیکس دہندگان کے ساتھ سرکل سطح کے افسروں کے رابطے کو بڑھانا ہے تاکہ ان کی تجارتی مخصوص شکایات اور خامیوں کو جان سکیں۔ یہ میٹنگ ٹیکس دہندگان سے رائے حاصل کرنے اور ٹیکس دہندگان کے درمیان عد م تعمیل اور ٹیکس چوری کے نتائج سے آگاہ کرنے کے لئے اہم ہے۔اِس موقعہ پر ایڈیشنل کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے ٹیکس دہندگان کو ملک کے مختلف حصوں سے میٹنگ میں شرکت کے لئے سفر کرنے پر سراہا۔ اُنہوںنے صد فیصد ریٹرن کی تعمیل اور تمام بلاک شدہ ادائیگیوں کو کلیئر کرنے پر زور دیا۔اُنہوں نے کاروباری نمائندوں کی حوصلہ افزائی بھی کی کہ وہ مناسب فورموں پر اَپنی شکایات کا کھل کر اِشتراک کریں۔ ٹیکس دہندگان کو یہ بھی مشورہ دیا گیا کہ وہ شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے اپنی سٹاک پوزیشن اور سیلز ٹیکس سٹیمنٹ کے مطابق رکھیں۔میٹنگ کے دوران ایس ٹی او سرکل ایل کسم گپتا نے شرکأ کو میٹنگ کے ایجنڈے سے آگاہ کیا اور ڈیلروں کا تعارف کیا۔ جموں و کشمیر اور قومی سطح پر اس شعبے کی ٹیکس پوزیشن کا جائزہ لینے کے لئے کاروبار کے ہر نمائندے کے ساتھ بات چیت کی گئی ۔ان کی تعمیل نہ کرنے والے ڈیلروں کو موقعہ پر ہی ہدایت جاری کی گئی کہ وہ اپنے آئی ٹی سی کے ریورسل اور مماثلت، ٹیکس کی رقم کو بلاک کرنے یا ٹیکس بک میں دکھائے گئے کسی بھی تنازعہ کو کلیئر کریں۔

Share This Article