سرینگر//دلی پبلک سکول کے طلا نے سٹیٹ اوپن ٹونگ ال موڈو چمپئن شپ میں 19میڈل جیتے ہیں۔ سکول کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ حال ہی میں شیر کشمیر انڈور سٹیڈیم میں منعقد کئے گئے سٹیٹ اوپن ٹونگ ال موڈو چمپئن شپ میں سکول سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات نے 19میڈیل جیتے ہیں ،جس میں 14سونے ، 4چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ شامل ہے۔ سکول انتظامیہ نے طلبہ کی اس کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔