سرینگر//وادی کے چار اضلاع سرینگر،بڈگام،گاندربل اورپلوامہ کے رٹےنر اینڈ پینل وکلاءکی مہارت کے فروغ کے لئے 14اور15جولائی کو دوروزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔پروگرام کا اہتمام جے اینڈ کے سٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی کی طرف سے امپا میں کیا گیا۔پروگرام کی صدارت ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی رشید احمد ڈار(پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سےشنز جج) نے کی۔اس موقعہ پر چیف جوڈیشل مجسٹریٹ اور چیئرپرسن (ٹی ایل ایس اے سرینگر)مسرت شاہین، سیکریٹری ڈی ایل ایس اورایڈیشنل سپیشل موبائیل مجسٹریٹ اے عبدالباری اورفارسٹ مجسٹریٹ بشیر احمد منشی بھی موجود تھے۔جنہوںنے مفت قانونی خدمات کے مختلف پہلوﺅں پر روشنی ڈالی ۔اس دوران ریسورس پرسنز اورماسٹر ٹرینرس نے وکلا کو مختلف موضوعات پر تربیت دی۔