سرینگر //ریاست میں جاری سٹیٹ فٹبال لیگ 2017 میں سنیچر کو سپر ڈویژن اور پرائمیر ڈیوژن میں کھیلے گئے میچوں میں لون سٹار کے ایف سی بلیو اور ریل کشمیر ایف سی نے اپنے اپنے میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔سرینگر کے ٹی آر سی میں مصنوعی میدان پر کھیلے گئے سپر ڈویژن میچ میں لون سٹار کے ایف سی بلیو نے ینگ مہاراجا کو دو کے مقابلے ایک گول سے شکست دی ہے۔میچ کے 40ویں منٹ میں آفرین نے گول کر کے کھاتا کھولا تو وہیں میچ کے 58ویں منٹ میں فیضان نے گول کرکے سکور کو دوگنا کردیا۔ میچ کے دوران لون سٹار کی ٹیم نے گول کرنے کے کئی مواقعے بھی ضائع کردئے ہیں۔ ینگ مہاراجا کی ٹیم لون سٹار کا مقابلہ نہ کرسکی اور میچ کے دوران کبھی بھی یہ ظاہر نہیں ہوا کہ ینگ مہاراجا لون سٹار کے برابر کی ٹیم ہے اور میچ یکطرفہ دیکھائی دیا ۔ ٹورنامنٹ کے پریمئر ڈویژن کا میچ بھی اسی میدان میں کھیلا گیا۔ یہ ہائی وولٹیج میچ جموں و کشمیر بینک الیون اور ریل کشمیر ایف سی کے دوران کھیلا گیا ۔ میچ کے دوران کوئی بھی ٹیم مدمقابل ٹیم کو موقع نہ دینے کی کوشش میں لگی رہے۔ میچ کے دوران فٹبال کا بہترین کھیل دیکھنے کو ملا جس سے فٹبال کے شائقین کافی محظوظ ہوئے۔ میچ کے پہلے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول سکور نہیں کر سکی تاہم دوسرے ہاف کے شروعاتی لمحات میں ہی ریل کشمیر ایف سی کے اسرار رہبر نے گول سکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ گول کھانے کے بعد جموں و کشمیر بینک کی ٹیم نے بھی مد مقابل ٹیم کے گول پوسٹ پر زبردست حملوں کا آغاز کیا تاہم ریل کشمیر ایف سی کے کھلاڑیوں نے ان کے تمام حملے پسپا کردئے ،جب میچ ریفری نے میچ ختم کرنے کا اعلان کیا تو اس وقت سکور ایک کے مقابلہ صفر تھا اور ریل کشمیر ایف نے میچ جیت لیا ۔ اسرار رہبر کو میچ کا بہترین کھیلاڑی قرار دیا گیا ۔