سرینگر//جے کے بینک اکیڈمی رواں برس کی سٹیٹ فٹبال لیگ میں سُپر ڈیوجن میں سرِ فہرست رہ کر اگلے برس کے پریمئر ڈویژن کیلئے کوالی فائی کر گئی۔ سرینگر کے ٹی آر سی میدان پر جاری سٹیٹ فٹبال لیگ کے سُپر ڈویژن میچ میں بینک اکیڈمی نے ینگ اقبال کو ایک کے مقابلے چھ گولوں سے شکست دیکر سب سے زیادہ 25 پوائنٹ حاصل کر کے سر فہرست رہنے کا اعزاز پایا۔ینگ اقبال کے خلاف آخری لیگ مقابلے میں بینک اکیڈمی ٹیم نے ایک یک طرفہ مقابلے کے بعد ینگ اقبال کو مات دیدی۔ بینک کی طرف سے عطیب نے کھیل کے تیسرے منٹ میں گول سکور کیا اور اسکے صرف تین منٹ بعد یاسر رفیق نے دوسرا گول داغا۔ کھیل کے 26 ویں منٹ میں ینگ اقبال کے عذیر نے ایک گول واپس اتارا لیکن 42 ویں منٹ میں عطیب نے اپنا دوسرا گول گول داغ کر اپنی ٹیم کو ہاف ٹائم پر ایک کے مقابلے تین گولوں سے آگے کردیا۔