سرینگر//سرینگر کے ٹی آر سی میدان میں جمعہ کو جے کے پریمئر ڈویژن کا جو میچ جے کے پولیس اور مہاراجہ سپورٹس کے درمیان کھیلا گیا وہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ حالانکہ دونوں ٹیموں نے گول سکور کرنے کے کئی مواقع ضائع کئے۔ مہاراجہ سپورٹس کی طرف سے زید نے 22 ویں منٹ میں پہلا گول سکور کیا اور اسکے بعد پولیس کی طرف سے بہت حملے ہوئے لیکن وہ نشانے پر نہیں لگے۔ کھیل کے 35 ویں منٹ میں پولیس کی کوشش رنگ لائی جب تنویر نے گول داغ کر سکور برابر کیا۔ پہلا ہاف ایک ایک گول کی برابری پر رہا۔ دوسرے ہاف کے شروع میں دونوں ٹیمیں محتاط کھیلیں تاہم آخری منٹوں میں دونوں ٹیموں کی کوششیں تیز ہوگئیں جو گول میں نہ بدل سکیں۔ نوے منٹ کا کھیل ختم ہونے پر سکور برابر رہا اور مہاراجہ سپورٹس کے زاہد کو مرد میدان قرار دیا گیا۔ سٹیٹ فٹبال لیگ کی پریمئر ڈویژن اس برس جے کے بینک، جے کے فارسٹ، جے کے پولیس، فوڈ اینڈ سپلائز، اے جی آفس، مہاراجہ سپورٹس، اقبال سپورٹس، آئی لیگ لون سٹار، آئی لیگ رئیل کشمیر، پاور ڈیولپمنٹ کاپوریشن اور سٹیٹ فٹبال اکیڈمی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔