جموں//سٹیٹ بنک آف انڈیا کے جموں دفتر نے ایس بی آئی ان ٹچ، ہڈکو بھون ریل ہیڈ کمپلیکس میں کسٹمر کیئر سنٹر قائم کیا ہے جس کا جمعہ کے روز افتتاح کیا گیا۔ پریس کیلئے جاری ایک ریلیز کے مطابق اس سنٹر کی رسم افتتاح چیف جنرل مینجر انل کشورہ نے سر انجام دی۔ اس کسٹمر کیئر سنٹر کے قیام کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے مقررین نے بتایا کہ اس سے بنک کے گاہکوں کے مسائل اور شکایات کے ازالہ ممکن ہو سکے گانیز انہیں بنک کے بارے میں ہر قسم کی تفصیلات دستیاب ہو سکیں گی۔ اس تقریب میں جنرل مینجر ابھیجیت مجومدار،، ڈپٹی جنرل مینجر جموں منوج مہروترہ اور ریجنل مینجر گوردیپ سنگھ بھی موجود تھے۔