جموں//جموں یونیورسٹی کے سنٹرفاروومنز سٹڈیز کی جانب سے ’’سٹیٹس آف وومن اِن انڈیااینڈ وومن سٹڈیزسنٹرس ‘‘ کے عنوان سے خصوصی لیکچرکاانعقاد کیاگیا۔اس دوران ناموراکیڈمیکشن اور یوجی سی سٹینڈنگ کمیٹی کی رکن ڈاکٹرانجلی نے موضوع سے متعلق لیکچرپیش کیا۔انہوں نے کہاکہ ملک کے مختلف حصوں میں قائم خواتین سے متعلق مراکز خوش اسلوبی سے کام کررہے ہیں۔ انہوں انہوں نے پریواروں میں خواتین کے رول اوراہمیت کوبیان کیا۔انہوں نے کہاکہ خواتین کو سماج میں مضبوط ومستحکم بنانے کی ضرورت ہے۔وائس چانسلر جموں یونیورسٹی نے پروگرام کی صدارت کی۔اس دوران خطاب کرتے ہوئے جموں یونیورسٹی کے وومن سٹڈیز کی کاوشوں کوسراہا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ دورمیں خواتین مردوں سے کندھاملاکر کام کررہی ہیں۔ اس سے پہلے ڈائریکٹرسنٹرفار وومن سٹڈیز پروفیسرسمن جموال نے مہمانوں کااستقبال کیا۔اس موقعہ پر ڈاکٹر شیام نرائن لال نے بھی موضوع سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ اختتام پر ڈاکٹر پرینکا کٹوچ نے شکریہ کی تحریک پیش کی ۔ اس دوران نظامت کے فرائض سرنجیت کور نے انجام دیئے۔اس موقعہ پر فیکلٹی ممبران طلباء کے علاوہ معززین ممتا سنگھ ، ،ڈاکٹرریتاجتندر، پروفیسرانیتابلوریہ ، ڈین سوشل سائنسز ، پروفیسرجسبیرسنگھ ، پروفیسر پرکاش انتھال ودیگران بھی موجودتھے۔