سرینگر//انڈیا جی 20 پریزیڈنسی کے تحت اسٹارٹ اپ 20 انگیجمنٹ گروپ کے زیر انعقاد اسٹارٹ اپ 20 سربراہ کانفرنس کل گروگرام میں زبردست کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ اس دو روزہ سمٹ نے عالمی اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم میں جدت طرازی، تعاون، معلومات کے تبادلے اور اسٹریٹجک اتحادوں کو فروغ دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا۔ اختتامی تقریب کے دوران’ اسٹارٹ اپ 20‘ کے چیئر مین ڈاکٹر چنتن ویشنو نے باضابطہ طور پر برازیل مشعل کو سونپی برازیل اگلے سال کے لیے جی 20 کی صدارت کر رہا ہے اور اس نے اسٹارٹ اپ 20پہل کو جاری رکھنے کا عہد کیا ہے۔ برازیل کی صدارت کے ساتھ اسٹارٹ اپ 20 کا یہ تسلسل گروپ کے لیے ایک حقیقی کامیابی اور دنیا بھر میں اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کی ترقی میں ایک سنگ میل ہے۔ اسٹارٹ اپ 20 کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے، سعودی عرب، جس کی نمائندگی ایچ آر ایچ شہزادہ فہد بن منصور کرتے ہیں، اسٹارٹ اپ 20 کے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم میں سالانہ 2030 ایک ٹریلین ڈالر کی موعود رقم مختص کرنے کے مطالبے کی حمایت پہلا ملک بن کر ابھرا ہے۔ ایچ آر ایچ نے یہ اعلان گروگرام سربراہ کانفرنس میں اپنے خطاب کے دوران کیا، جس میں اسٹارٹ اپ کو عالمی بہنبود کے لیے ایک حقیقی طاقت بنانے میں اسٹارٹ اپ کی صلاحیت کو تسلیم کیا۔