پہلگام //پہلگام میں 14سے19جون تک ’سُکے ماسٹرس کپ‘ اور جی ایم ڈارنیشنل چیمپین شپ کا انعقادسکائی فیڈریشن آف انڈیا کے اہتمام سے کیاگیا۔اس کے علاوہ جموں وکشمیرسکائی ایسوسی ایشن کے اہتمام سے ہائی آلٹی چیوڈسکائی نیشنل کوچنگ کیمپ بھی منعقد ہوا۔کیمپ اور چیمپین شپ میں ملک کی 1 9ریاستوں اور8ملکوں کے ٹیم شامل ہوئے ۔ گرین ویلی ایجوکیشنل انسٹی چیوٹ کے طلباء نے دوسرے شرکاء پر بازی لی اور بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے کئی طلائی،چاندی اور کانسی کے تمغے حاصل کئے۔گرین ویلی کے شرکاء میں اسواسجاداوررمشاریاض نے سونے،مقدس زہرہ نے ایک طلائی اور ایک چاندی،شیخ ہاشم نے2چاندی،سعدیہ فردوس ،صمیم امتیاز، محمدمطیب نے چاندی اورحبامنظوراورصالح مشتاق نے کانسی کے تمغے حاصل کئے۔گرین ویلی ایجوکیشنل انسٹی چیوٹ انتظامیہ نے اعزازحاصل کرنے والے بچو ں کو مبارکباد دی ہے۔