عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//ایڈیٹر دی مرر آف کشمیرغلام حسن کلو،محکمہ انیمل ہسبنڈری کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر فاروق احمد کلو،کشمیر عظمیٰ اور گریٹر کشمیر کے مدیر اعلیٰ فیاض احمد کلوکی ہمشیرہ اورکشمیر کینوس کے ایڈیٹر میر اعجاز احمد کی والدہ نسیمہ اختر کے انتقال پر سوگوار کلو اور میر خاندانوں کے ساتھ تعزیت پرسی کاسلسلہ جاری ہے۔وہ جمعہ 8اگست کو سکمز صورہ میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔ ان کے انتقال کے دوسرے روز مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیموں نے زعفران کالونی حیدر پورہ جاکرسوگوارکنبہ کی ڈھارس بندھائی۔
نیشنل کانفرنس
ممبر پارلیمنٹ اور نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر میاں الطاف نے زبرون کالونی حیدر پورہ میں سوگوار خاندان سے ملاقات کی۔ الطاف نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی اور سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔سینئر این سی قائدین اور قانون ساز بشمول حسنین مسعودی، علی محمد ساگر، سجاد شاہین اور سلمان ساگر نے بھی سوگوار خاندان سے ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
پی ڈی پی
پی ڈی پی کے سینئر لیڈران نعیم اختر، محبوب بیگ، غلام نبی لون ہانجورہ، وحید پرہ، اقبال ترمبو کے علاوہ زوہیب میر نے سوگوار خاندان سے ملاقات کی اور فیاض احمد کلو اور دیگر ارکان خاندان سے تعزیت کی۔
اپنی پارٹی
سابق وزیر اور اپنی پارٹی کے سینئر رہنما غلام حسن میر نے بھی سوگوار خاندان سے ملاقات کرکے تعزیت و یکجہتی کا اظہار کیا۔
کے سی سی آئی
کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے صدر جاوید احمد ٹینگا نے مرحومہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیاہے۔ایک تعزیتی پیغام میں، ٹینگا نے دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک عزیز کے انتقال سے ایک ایسا خلا پیدا ہوا ہے جسے پر کرنا مشکل ہے اور اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے لواحقین کے لیے ہمت اور طاقت کے لیے دعا کی۔ٹینگا نے جموں و کشمیر میں صحافت میں کلو خاندان کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت اور سچائی کے تئیں ان کے عزم کو تاجر برادری اور بڑے پیمانے پر معاشرے نے ہمیشہ سراہا ہے۔ انہوں نے مرحومہ کی روح کے ابدی سکون کی دعا کی اور فیاض احمد کلو، ان کے اہل خانہ اور رشتہ داروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔
جسٹس ماگرے
جے اینڈ کے ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس جسٹس (ریٹائرڈ) ماگرے نے بھی سوگوار خاندان سے ملاقات کی اور ان سے تعزیت کی۔
شہر خاص ٹریڈرز الائنس
شہر خاص ٹریڈرز الائنس کے ایک وفد نے اس کے چیئرمین نذیر احمد شاہ کی قیادت میں سوگوار خاندان کی عیادت کی اور غلام حسن کلو، فیاض احمد کلو اور ڈاکٹر فاروق کلوسے ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ شاہ نے مرحومہ کے لیے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور سوگوار خاندان کے لیے یہ صدمہ برداشت کرنے کی دعا کی۔ممتاز تاجر شکیل قلندر، محمد یوسف میر نے بھی سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیاہے۔
پلس ٹولیکچررز ایسوسی ایشن
آ جموں و کشمیرپلس ٹو لیکچررز ایسوسی ایشن نے روزنامہ’ کشمیرعظمی‘ اور’گریٹرکشمیر‘کے مدیراعلیٰ فیاض احمدکلو،’دی مررآف کشمیر‘ کے مدیرغلام حسن کلو ،سابق ڈائریکٹرانیمل ہسبنڈری ڈاکٹرفاروق احمدکلو کی ہمشیرہ اورمیراعجازاحمدایڈیٹر’کشمیرکینواس ‘ کی والدہ کے انتقال ہر دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔مرحومہ ترنم سلیم پرنسپل بی ایچ ایس ایس گرگری محلہ سرینگر کی والدہ نسبتی اورایسوسی ایشن کی نائب صدرتحسینہ مقبول کی نندبھی تھیں۔ایسوسی ایشن نے ٹیلی فون اور آفیشل وٹس ایپ گروپ کے ذریعے سوگواراں سے تعزیت کااظہار کیا اور مرحومہ کے روح کے ابدی سکون کیلئے دعاکی۔ ایسوسی ایشن کے صدر منصوراحمد نے لیکچررس برادری کی جانب سے بھی پسماندگان سے یکجہتی کااظہار کیا۔ منصور احمد خان، ڈاکٹر میر ناظم اور محمد شفیع پر مشتمل انجمن کا ایک وفداتوارکوپسماندگان کی رہائش گاہ پر گیا اور لیکچررز برادری کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا۔
گواہ ایکسپریس
ایڈیٹر گواہ ایکسپریس ڈاکٹر شگفتہ خالدی نے کشمیرعظمیٰ اورگریٹر کشمیر کے ایڈیٹر فیاض احمد کلو کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اس افسوسناک موقع پر گواہ ایکسپریس کی ایڈیٹر ڈاکٹر شگفتہ خالدی کی زیرِ صدارت ایک تعزیتی مجلس کا انعقاد کیا گیا۔ اس مجلس میں مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دعائے مغفرت کی گئی اور ان کے لیے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعا کی گئی۔ساتھ ہی غمزدہ خاندان کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی گئی تاکہ وہ اس عظیم صدمے کو حوصلے کے ساتھ برداشت کر سکیں۔ مختلف تجارتی، سفری، تعلیمی، مذہبی اداروں کے نمائندوں کے علاوہ سوگوار خاندان سے تعزیت کے لیے عیادت کی۔قابل ذکر ہے کہ مرحومہ کی اجتماعی فاتحہ خوانی 12 اگست بروز منگل صبح 10:30بجے سوگوار خاندان کے آبائی قبرستان نزد جامع مسجد حیدر پورہ میں ہوگی جس کے بعد ان کی رہائش گاہ زبروان کالونی حیدر پورہ میں تعزیتی اجلاس ہوگا۔
.