نیوز ڈیسک
جموں// لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پلوامہ میں سنجے پنڈت پر ہوئے بزدلانہ حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ سوگوار خاندان کے ساتھ مضبوط کھڑی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا”سوگوار خاندان سے میری دلی تعزیت، انتظامیہ نے دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے سیکورٹی فورسز کو آزادانہ ہاتھ دیا ہے اور ہم دہشت گردی کی ایسی کارروائیوں کا مضبوطی اور فیصلہ کن طریقے سے مقابلہ کرتے رہیں گے،‘‘ ۔