سرینگر//شوپیان میںایک نوجوان کی لاش پر اسرار حالات میں مقامی نالے سے برآمد کی گئی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ شوپیان کے سوگن نامی علاقے میں بدھ کی صبح اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب مقامی لوگوں نے پلوامہ اور شوپیان کے درمیان بہنے والے ایک نالے کے کنارے پر ایک لاش دیکھی۔معاملے کی نسبت پولیس کو فوری طور آگاہ کیا گیا اور پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لیا لیکن اس کی فوری طور شناخت نہیں ہوسکی۔فوری طور پر مذکورہ نوجوان کی موت سے متعلق حالات و واقعات واضح نہیں ہوسکے۔طبی اور قانونی لوازمات کی ادائیگی کے بعدلاش کی شناخت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرلیا گیا ہے اور مزید چھان بین جاری ہے۔