خرطوم// سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسسز کے کمانڈروں کے درمیان 7روزہ فائر بندی پر “اصولی طور پر” مطابقت قائم ہو گئی ہے۔ نئی جنگ بندی کا اطلاق جمعرات کی شب 4مئی سے ہوگا اور 11مئی کوا ختتام پذیر ہو گا۔وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ سوڈانی فوج کے کمانڈر جنرل عبدالفتاح البرہان اور کمانڈر آر ایس محمد ایف حمدان دگالو نے 4 مئی سے شروع ہونے والی 7 روزہ جنگ بندی کے لیے “اصولی طور پر” اتفاق کیا ہے ۔وزارت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سوڈان میں متحارب فریقین نے جنوبی سوڈان کے صدر سلوا کیر مایاردت کی درخواست پر “جنگ بندی پر اتفاق کیا”۔بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی جنگ بندی کا اطلاق جمعرات کی شب 4مئی سے ہوگا اور 11مئی کوا ختتام پذیر ہو گا۔بتایا گیا ہے کہ جنوبی سوڈان کے صدر میاردت نے سوڈان میں تنازع کے فریقین سے کہا کہ وہ جلد از جلد امن مذاکرات شروع کریں۔میاردت نے کل برہان اور دگالو کے ساتھ اپنی ٹیلی فونک بات چیت میں کہا کہ انہیں یہ طے کرنا چاہیے کہ وہ طویل مدتی جنگ بندی کو یقینی بنانے کے لیے امن مذاکرات کس مقام پر کرنا چاہتے ہیں۔