سوچھ بھارت مشن ( اربن) پر چوتھی ایس ایل اے سی میٹنگ

Kashmir Uzma News Desk
4 Min Read
 سرینگر//چیف سیکرٹری بی بی ویاس نے سوچھ بھارت مشن ( اربن) پر چوتھی سٹیٹ لیول ایپکس کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی صدارت کی۔ میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری خزانہ ، کمشنر سیکرٹیر مکانات و شہری ترقی ، کشمیر سیکرٹری دیہی ترقی اور پنچایتی راج نظام ، ڈویژنل کمشنر کشمیر ، ناظم محکمہ بلدیات کشمیر اور سینئر اعلیٰ افسران موجود تھے اس کے علاوہ ریاست کے 22اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں ، ناظم بلدیات جموں اور دیگر افسروں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی۔سوچھ بھارت مشن کی افادیت کو اُجاگر کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ سماج کے وسیع تر مفاد کے لئے اس پروگرام کو مکمل عزم کے ساتھ تمام متعلقین کو آگے بڑھا نا ہوگا۔ انہوںنے تمام ڈپٹی کمشنروں کو ذاتی طور پر پروگرا م کی ضلع سطح پر عمل ا ٓوری کی نگرانی کرنے کے لئے کہا۔چیف سیکرٹری نے ڈپٹی کمشنروں کو تمام ریاست کو مارچ 2018ءتک او ڈی ایف کو یقینی بنانے اور انفرادی گھریلو بیت الخلاءکی تعمیر اورکمیونٹی وپبلک بیت الخلاءجنہیں عرف عام میں جنتا بیت الخلاءکی تعمیر کےلئے بھی ضلع وار اہداف کو مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ سال 2017-18کے لئے 75000 انفرادی گھریلو بیت الخلاءیونٹوں ، 1662جنتا ٹائیلٹ سیٹس کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ، چیف سیکرٹری نے تمام ڈپٹی کمشنروں اور دونوں صوبوں کے ناظمین محکمہ بلدیات کو اس مقصد کے حصول کے لئے ماہانہ اہداف مقرر کرنے کے لئے کہا۔ انفرادی بیت الخلاءکی تعمیر کے لئے چار متبادل دستیاب ہے جن میں مستحق کی جانب سے بیت الخلاءخود تعمیر کرنا، ٹھیکداروں یا ایجنسیوں سے تعمیر کروانا، اپنی مدد آپ گروپوں کی جانب سے تعمیر کروانا، رضاکار تنظیموں سے اس نوعیت کے بیت الخلا ءتعمیر کروانا شامل ہیں۔کمیٹی نے ریاست کے تمام اضلا ع میں سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے کام کا بھی جائزہ لیا۔ میٹنگ کو مطلع کیا گیا کہ 19جموں وسرینگر کے دو بڑے شہروں اور دیگر 78قصہ جات میں سالڈ ویسٹ کو سائنسی بنیاد پر ٹھکانے لگانے کے لئے 19کلسٹر تشکیل دئیے گئے ہیں۔ان 19کلسٹروں میں سے سرینگر ، اننت ناگ ، کولگام ،بارہمولہ ، بانڈی پورہ ،کپواڑہ ، پلوامہ ، جموں ، ادھمپور اور کٹرہ کے کلسٹروں کے لئے مرتب کئے گئے مفصل پروجیکٹ رپورٹوں کو تکنیکی طور منظور کیا گیا ہے۔جبکہ سرینگر، اننت ناگ ، کولگام ، جموں ، ادھمپور اور کٹرہ کے 6 کلسٹروں کے ایس ڈبلیو ایم پروجیکٹوں کے لئے ٹینڈر طلب کئے گئے ہیں اور باقی ماندہ چار کلسٹروں کے لئے ٹینڈر دستاویز ترتیب کے آخری مرحلے میں ہے اور ایک ہفتے کے اندر ان کے لئے بھی ٹینڈر طلب کئے جائیںگے۔کمیٹی نے سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپونٹ پر جاری کام پر سرعت لانے پر زور دیاہے ۔ کمیٹی نے 2017-18کے لئے ایکشن پلان منصوبے کےلئے انفرادی گھریلو بیت الخلاءکی تعمیر کے لئے 97.34کروڑ روپے، جنتا ٹائیلٹ کمپونٹ کے لئے 27.81کروڑ روپے ، سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے لئے 247.83کروڑ روپے، آئی ای سی اور عوامی جانکاری کمپونٹ کے لئے 11کروڑ روپے اور کیپسٹی بلڈنگ کمپونٹ کے لئے 5.42کروڑ روپے منظور کئے۔ 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *