سرینگر // نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے کل شہر سرینگر امرت سکیم کے تحت یو ای ای ڈی کی جانب سے جاری پروجیکٹوں کا جائزہ لیا۔ وزیرکو مطلع کیا گیا کہ امرت کے تحت 70 کروڑ روپے کی مالیت کی 16 سکیمیں ہاتھ میں لی گئی تھی۔ ڈاکٹر سنگھ نے کہاکہ امرت کے تحت ریاست کے بڑے قصبہ جات لائیے جائیں گے تاکہ ان کو جدید بلدیاتی سہولیات سے آراستہ کیا جاسکے ۔ انہوں نے تعمیراتی ایجنسی کو تمام پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کے لئے کہا۔نائب وزیراعلیٰ نے سوچھ بھارت ابھیان پر کام کی سست رفتار پر اپنی ناخوشی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو سکیم کے تحت جاری کاموں میں سرعت لانے کی ہدایت دی ۔ انہوںنے ریاست میں جہلم۔ توی فلڈ ریکوری پروجیکٹ کے تحت نکاسی آب نظام پروجیکٹوں کے کام کا بھی جائزہ لیا۔ آسیہ نقاش نے اس موقعہ پر افسروں کو برف ہٹانے کی مشینیں اور نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کے لئے پمپ تیاری کی حالت میں رکھنے کی ہدایت دی تاکہ ان کا بروقت استعمال یقینی بنایا جاسکے ۔انہوںنے افسروں کو سرینگر میں جدید پارکنگ سہولیات کے پروجیکٹوں کی رفتار میں سرعت لانے کی متعلقہ حکام کو ہدایت دی۔