سرینگر// انسپکٹر جنرل پولیس کشمیر منیر احمد خان نے ’’سوچھ بھارت ابھیان ‘‘ کے تحت پولیس کنٹرول روم کیمپس میں صفائی مہم کا آغاز کیا ۔ انہوں نے کہا پولیس کو اپنی پیشہ وارانہ ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ اپنے آس پاس علاقوں کی صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہئے ۔انہوں نے’’سوچھ بھارت ابھیان ‘‘ کے تحت صفائی مہم آگے بھی جاری رہے گی ۔اس موقعہ پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس غلام حسن بٹ،ایس ایس پی پولیس کنٹرول روم سہیل منور میر ،کمانڈنٹ آئی آر پی ُچھٹی بٹالین سورن سنگھ کوتوال ،ڈی ایس پی یاصر قادری ، آئی آر پی دوسری اور چھٹی بٹالین اور پولیس کنٹرول روم کے افسروں و جوانوں نے صفائی مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا ۔