ڈوڈہ//’سوچھتہ ہی سیوا ہے‘ عنوان کے تحت پرائمری ہیلتھ سینٹر جکیاس،گورنمنٹ ہائی اسکول بدھلی اور گورنمنٹ مڈل اسکول تیندلہ میں تقاریب کا اہتمام کیا گیا ۔پرائمری ہیلتھ سینٹر جکیاس میں میڈیکل آفیسر ڈاکٹر فرحت حسین ملک کی قیادت میں اسپتال کے عملہ اور مقامی رضا کاروں نے پرائمری ہیلتھ سینٹر کی عمارت اور اُس کے آس پاس کی صفائی کی ۔اس موقع پر ڈاکٹر فرحت نے صفائی کی اہمیت بیان کرتے ہوئے حاضرین پر زور دیا کہ وہ اپنے آپ،اپنے گھر اور اپنے آس پاس کو صاف رکھیں اور اپنے متعلقین کو بھی اس طرف متوجہ کریں۔گورنمنٹ ہائی اسکول بدھلی میں تحصیلدار چلی پنگل کی صدارت میں سوچھتہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں اسکول کے ہیڈماسٹر عبدالقیوم لون بطورِ ہیڈماسٹر موجود تھے۔اس موق پر بچوں نے اپنا رنگا رنگ پروگرام پیش کیا اور موضوع کی مناسبت سے تقریریں کیں۔اسحق رشید ملک ٹیچر نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔اس موقع پر متدد اساتذہ مقررین نے بھی صفائی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔پروگرام میں اور لوگوں کے علاوہ فاروق احمد ملک،شبیر احمد شیخ،صہیب عباس،وسیم اختر،معراج ملک،رومیش چندر،راکیش کمار،نیاز علی،شمس الدین اورارشاد احمد بھی موجود تھے۔اس موقع پر ایک صفائی مہم بھی چلائی گئی اور اسکول کے طلباء ،اساتذہ اور دیگر لوگوں نے اسکول کی عمرات اور اُس کے آس پاس صفائی کی۔اسی طرح کا پروگرام کا انعقاد گورنمنٹ مڈل اسکول تیندلہ میں بھی کیا گیا۔