رام بن// ضلع رام بن میں سوچھتا ہی سیوا ہے کی تقریبات منانے کے سلسلے میں ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن طارق حسین گنائی اس سلسلے میںایک ریلی کو جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔ اِس ریلی کا اہتمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے محکمہ سماجی بہبود اور آئی سی ڈی ایس کے اشتراک سے کیاتھا ۔ اس ریلی میں کافی تعداد میں آشا اور آنگن واڑی ورکروں نے حصہ لیا۔ اس ریلی میں شرکاء نے ہاتھوں میںکُتبے اُٹھا رکھے تھے جن پر صحت و صفائی بنائے رکھنے کے نعرے اور ہدایات درج تھیں تاکہ عوام لوگوں میں صحت و صفائی سے متعلق بیداری لائے جاسکے سی ایم اور رام بن ڈاکٹر سیف الدین خان، ڈی پی او ،آئی سی ڈی ایس اشوک پنڈتا ، ڈی ایس ڈبلیو اور ورن جیت چاڑک ،ڈپٹی سی ایم اور ڈاکٹر محمد اقبال کے علاوہ ضلع انتظامیہ کے حکام اور اہلکاروں نے بھی اس ریلی میں شرکت کی۔ ضلع انتظامیہ نے عوام سے کہا ہے کہ وہ اس مہم کو کامیاب بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ ضلع کے عوام کو صحت و صفائی کی اہمیت کے بارے میںجانکاری فراہم کرنے کے لئے ضلع بھر میںزور دار بیداری مہم جاری ہے اس مہم کے دوران دفاتر ، ہسپتالوں ،سکولوں ، پارکوں ، بس اسٹاپوں، سڑکوں کے کناروں ، آب گاہوں ، کمیونٹی بیت الخلائوں اور دیگر عوامی مقامات میں صفائی کی جارہی ہے۔