کپوارہ//سوچلیاری رامحال میں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے خلاف لوگو ں میں ارباب اقتدار کے تئیں غم و غصہ پایا جارہا ہے ۔مقامی لوگوں کاکہنا ہے کہ سوچلیاری کو سرے ہی سے نظر انداز کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں عوام اپنے آپ کو بے یارو مدد گار تصور کرتے ہیں ۔ لوگوں کاکہنا ہے کہ کئی دہائیاں قبل سوچلیاری میں سرکار نے مستقبل طور بجلی سپلائی سے جو ڑ دیا تھا ۔لوگو ں کا کہنا ہے کہ ابھی لوگ بجلی سپلائی بحال کرنے کا جشن ہی منا رہے تھے کہ ہر ڈونہ رامحال کے جنگلاتی علاقوں سے گزرنے والی بجلی سپلائی کو کاٹ دیا گیا اور چورو ں نے نا مساعد حا لات کا فائدہ اٹھا کر راتو ں رات دوکلو میٹر کی بجلی کی ترسیلی لائین اڑا لی جس پر لوگو ں نے زور دار احتجاجی مظاہرے کئے اور تحقیقات کا مطا لبہ کی ۔لوگو ں نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 20سال گزر گئے نا ہی تحقیقات ہوئی اور ناہی دو بارہ بجلی سپلائی بحال کی گئی اور لوگ اس ترقیاتی دور میں بھی بجلی سے محروم ہیں اور پوری بستی شام ہوتے ہیں گھپ اندھیرے میں ڈوب جاتی ہے اتنا ہی نہیں بلکہ یہا ں کے لوگ اپنے بچو ں کو تعلیم دلانے کی غرض سے انہیں دوسرے مقامات پر بھیج دیتے ہیں ۔لوگو ں نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ سوچلیاری میں لوگوں کو پینے کے صاف پانی کے حوالے سے بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ یہا ں کی واٹر سپلائی سیکم اب زنگ آ لودہ ہوچکی ہے اور ان سے اکثر مقا مات پر پانی ضائع ہوتا ہے اور وہ لوگو ں تک نہیں پہنچ پاتا ہے جس کی وجہ سے عوام پانی کی ایک ایک بوند کے لئے ترس رہے ہیں ۔لوگو ں کا کہنا ہے کہ ایک علاقہ کی پہچان یہا ں کی سڑکیں ہوتی ہیں تاہم سوچلیاری ،جو کپوارہ ضلع کا ایک دور دراز علاقہ ہے کو بہتر سڑک رابطے کے حوالے سے بھی نظر انداز کیا گیاہے ۔لوگو ں کے مطابق محکمہ پی ایم جی ایس وائی نے ہر ڈونہ سے سو چلیاری تک دو کلو میٹر کی سڑک تعمیر کی اور اس پر میگڈیم بھی بچھا یا گیا لیکن گاﺅ ں کا اندر کوئی بھی رابطہ سڑک آج تک تعمیر نہیں کی گئی جبکہ اس علاقہ میں بس سروس بھی دستیاب نہیں ہے ۔لوگو ں کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہا ں کے لوگو ں کو بس یا دیگر سروس نہ ہونے کی وجہ سے ہر ڈونہ اور دیگر علاقوں تک پیدل جا نا پڑتا ہے اور وہا ں گاڑیو ں میں جاکر دیگر مقا مات پر پہنچنا پڑ تا ہے ۔لوگو ں نے الزام لگا یا کہ ہر الیکشن میں یہا ں کے لوگو ں کی سو چلیاری کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے بڑے بڑے وعدے کئے جاتے ہیں لیکن بعد ازاں منتخب نمائندے لوگو ں سے کئے گئے وعدو ں کو عملی جامہ بھی نہیں پہناتے ہیں اور لوگ آئے رو ز مشکلات میں پھنس جاتے ہیں ۔لوگو ں نے سرکار سے مطالبہ کیا کہ وہ اس دور دراز علاقہ کی طرف اپنی تو جہ مبذول کراکے یہا ں کے لوگو ں کے مشکلات کا ازالہ کرنے میں اپنا اہم رول ادا کریں ۔