سوپور//سنگبازی کے واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں سوپور کے ایک نوجوان کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کورٹ بلوال جیل جموں منتقل کیا گیا ہے۔18سالہ ریاض احمد ڈار کورواں ماہ کی9تاریخ کو نصیر آباد علاقے میں اس کے ماموں کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ریاض احمد پر سال2016کے دوران حریت کارکنوں کی ہدایت پر احتجاجی مظاہروں میں شرکت کرنے اور سنگبازی کے واقعات میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ریاض کے اہل خانہ کاکہنا ہے کہ اسے پولیس کی طرف سے فرضی اور بے بنیاد الزامات کے تحت نظر بند کیا گیا ہے۔