سرینگر/فورسز نے بدھ کو شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں سوپور کے مضافاتی علاقے میں آپریشن شروع کیا۔
اطلاعات کے مطابق فوج کے22آر آر ، سی آپی ایف اور ایس او جی اہلکاروں نے گنڈ براٹھ کلان علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
ذرائع کے مطابق آپریشن جنگجوئوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع کے بعد شروع کیا گیا جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔