غلام محمد
سوپور// اے ڈی سی سوپور کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ کی ایک ٹیم نے کل مختلف بازاروں کا معائنہ کیا تاکہ صارفین کو فروخت کی جا رہی اشیائے خوردونوش کے معیار کی جانچ کی جا سکے۔ٹیم نے قصبے کے متعدد علاقوں میںمارکیٹ چیکنگ کی اوردکانوں سے مختلف کھانے پینے کی اشیاء بشمول گھی، پینے کا پانی، پیک شدہ دودھ اور کھانے کے لیے تیار اشیاء کے نمونے تجزیاتی مقاصد کے لیے اٹھا لیے۔ چیکنگ ٹیم نے قصبے کے بعض ریسٹورنٹوںکے خلاف موصول ہونے والی شکایات کا بھی نوٹس لیا۔ٹیم نے قصووار فوڈ بزنس آپریٹروں سے جرمانے کے طور پر کچھ رقم وصول کی۔