بارہمولہ// شمالی کشمیر کے سوپور کا ایک 52سالہ شہری منگل کی صبح کورونا وائرس میں مبتلاءہونے کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا-
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سوپور کے چکرودیکھن علاقے سے تعلق رکھنے والا شہری آج صبح سری نگر کے اسپتال میں فوت ہوگیا ۔
مذکورہ شہری 19مئی کے روز ایک حادثے میں زخمی ہوا تھا جس کے بعد اُسے سوپور سے سرینگر منتقل کیا گیا جہاں دو روز قبل اُس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا اوروہ آج دم توڑ بیٹھا۔
اس تازہ موت کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 47 ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ پیر کو کشمیر میں کوروناانفیکشن کی وجہ سے پانچ اموات ہوئیں جن میں اتر پردیش کا رہنے والا ایک سی آر پی ایف اہلکار بھی شامل تھا۔
ابھی تک جموں کشمیر میںکورونا سے جو47شہری جاں بحق ہوئے ہیں اُن میں 12کا تعلق سرینگر سے،9کا تعلق بارہمولہ،6کا تعلق اننت ناگ،4کا تعلق کولگام،3کا تعلق شوپیان،3کا تعلق کپوارہ،2کا تعلق بڈگام،1کا تعلق پلوامہ اور1کا تعلق بانڈی پورہ ضلع سے تھا۔وادی کشمیر میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں میں اُتر پردیش کا ایک سی آر پی ایف اہلکار اور کولکتہ کا رہنے والا باشندہ بھی شامل ہیںجبکہ باقی ماندہ کا تعلق صوبہ جموں سے تھا۔