سوپور//سرینگر۔مظفر آباد شاہراہ پر رینجی پٹن کے نزدیک سی آر پی ایف کی تیز رفتاربکتر بند گاڑی نے ایک کار کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں کار میں سوار55سالہ ٹھیکیدار جاں بحق اور اس کی اہلیہ زخمی ہوگئی۔پولیس نے فورسز ڈرائیور کو گرفتارکرکے گاڑی کو بھی اپنی تحویل میں لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سرینگر سے سوپور آتے وقت اپنی گاڑی زیر نمبر7107- Jk05E میں سوار بیٹی کے ساتھ گھر آرہا تھا اور عینی شاہدین کے مطابق تاپر پٹن کے نزدیک جب وہ پہنچا تو وہاں اسے ایک فورسز کی گاڑی نے زوردار ٹکر ماری جس سے دونوں باپ بیٹی شدید طور زخمی ہوئے دونوں کو فوری پٹن کے اسپتال پہنچایا گیا مگر ڈاکٹر نے وہاں غلام حسن ریشی کو مردہ قرار دیا، پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر کیس درج کر لیا اور مزید تحقیقات شروع کی، حادثہ پیش آنے کے بعد وہاں لوگوں نے فورسز کے خلاف احتجاج اور مظاہرے کئے، جونہی اس کی لاش کو اس کے آبائی گاؤں وٹلب پہنچایا گیا تو وہاں چاروں طرف غم و صف ماتم بچھ گیا بعد میں اسے سینکڑوں لوگوں کی تعداد میں سپرد خاک کیا گیا۔