سرینگر// گورنمنٹ ڈگری کالج سوپور کی انتظامیہ نے فیصلہ لیا ہے کہ وہ طلاب کے کلاس شیڈول کو تبدیل کریں گے جس سے تعلیم حاصل کرنے کے عمل میں ان کو فائدہ ملے گا ۔کالج انتظامیہ کی جانب سے عمل میں لائے گے نئے کلاش شیدول کے مطابق گرلز طالبات کو ہفتے کے پہلے تین دن اور لڑکوں کو ہفتے کے آخری تین دن کلاس میں شرکت کرنے کی اجازت ہو گئی ۔کالج انتظامیہ کے مطابق اس سے نہ صرف طلاب کو بہتر تعلیم ملے گئی بلکہ اساتذہ کو بھی سکھانے کے عمل کے دوران فائدہ ملے گا ۔اور اس فیصلے کو 15مئی 2017سے عملایا جائے گا ۔انتظامیہ کے مطابق ہفتے کے پہلے تین دن یعنی سوموار ، منگل اور بدھ کو لڑکیاں کالج آئیں گئی جبکہ لڑکے جمعرات ، جمعہ اور سنیچر کو کالج میں حاضر ہوں گی ۔کالج کے پرنسپل مشتاق احمد نے اس حوالے سے بتایا کہ یہ فیصلہ سکول میں جگہ کی کمی کی وجہ سے لیا گیا ہے ۔