سری نگر// شمالی ضلع بارہمولہ میں سوپور پولیس اسٹیشن کے اندرایک مبینہ منشیات فروش کی مبینہ طور پر خود کشی کرنے سے موت واقع ہوئی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے زمرود احمد گوجری نامی ایک مبینہ منشیات فروش کو گذشتہ ہفتے سوپور میں گرفتار کیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم کو فوری طور پر حراست میں لیکر لاک اپ رکھا گیا تھا اور اس کے خلاف تحت قانون ایک کیس درج کیا گیا تھا۔
آج صبح پولیس لاک اپ میں ہی اس کو لٹکتی حالت میں پاکر اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔(مشمولات یو این آئی)