سوپور// قصبہ سوپور میں کل صبح اس وقت کہرام مچ گیا جب یہاں ایک 70 سالہ بزرگ درزی عبدالاحد متو ولد غلام محمد متو ساکنہ سنگرامپورہ سوپور پیر پھسلنے کی وجہ سے دریائے جہلم میں ڈوب کر لقمہ اجل بن گیا۔بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ درزی صبح ساڑھے 7 بجے جامع مسجد پل کے کنارے منہ دھونے کے غرض سے گیا تھا جس دوران اس کا پیر وہاں سے پھسل گیا اور وہ دریامیں ڈوب گیا۔ جونہی یہ خبر علاقہ میں پھیل گئی تو وہاں صف ماتم اور غم کی لہر دوڑ گئی۔ واقع کے فوراََ بعد (ایس ڈی ایم) سوپور سندیپ سنگھ موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے لاش کو ڈھونڈنے کے لئے نیوی کی مدد طلب کی ۔(ایس ڈی ایم) نے بتایا ہے کہ پانی کا زیادہ اور تیز بہاو کی وجہ سے لاش کو باہر نکالنے میں کافی مشکلات پیش آئینگی تاہم کے باوجود کچھ مقامی نوجوانوں اور نیوی کے اہلکار لاش کو ڈھونڈنے میں لگے ہیں۔