غلام محمد
سوپور //پولیس نے سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر سوپور میںملی ٹینٹوں سے منسلک دو ساتھیوں کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود، آئی ای ڈی سمیت مجرمانہ مواد برآمد کیا ہے۔پولیس کے ایک ترجمان نے کہا، “سید پورہ بائی پاس علاقے کے قریب 2 مشتبہ افراد کی موجودگی سے متعلق ایک مخصوص معلومات کی بنیاد پر، پولیس،2آر آراور 179بٹالین سی آر پی ایف نے مذکورہ علاقے میں ایک مشترکہ محاصرہ اور تلاشی آپریشن شروع کیا۔ تلاشی مہم کے دوران 2 مشتبہ افراد کو گھیرا توڑنے کی کوشش میں بھاگنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے چوکس دستوں نے حالات سے متعلق آگاہی، انتہائی تحمل اور غیر معمولی آگ پر قابو پانے کا مظاہرہ کیا۔د ازاں، دونوں مشتبہ افراد کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا، ان کی شناخت قیصر منظور میر ولد منظور احمد ساکن بہل محلہ سید پورہ اور مظفر مجید میر ولد عبدالمجید میر ساکن شالپورہ، براٹھ کلاں کے نام سے ہوئی ہے۔انہوں نے کہا، “ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران، دونوں گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ مقامی سرگرم ملی ٹینٹ بلال احمد میر ساکن براٹھ کلان سوپور کے ساتھیوں کے طور پر کام کر رہے تھے جو کہ کالعدم ایل ای ٹی سے منسلک ہے”۔”ان کے قبضے سے 15 پستول رانڈز، 25 اے کے 47 رانڈز، 1 آئی ای ڈی اور 2 دستی بم سمیت مجرمانہ مواد، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔”پولیس اسٹیشن میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔