سرینگر// سوپور پولیس نے زینہ گیر علاقہ میں مختلف شبانہ چھاپوں کے دوران 5نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق گرفتار نوجوانوں کو ہرون سوپور میں مختلف چھاپوں کے دوران حراست میں لیا گیا ۔ واضح رہے علاقہ میں4مئی کو نامعلوم بندوق برداروں نے ایک سومو ڈرائیور اور اس کی بیوی کو گولیاں ماردی تھیں جس دوران سومو ڈرائیور موقعہ پر ہی ہلاک ہوا تھا جبکہ اُس کی بیوی صورہ ہسپتال میں ہنوز زیر علاج ہے۔اس دوران پولیس نے گرفتار نوجوانوں کی شناخت جہانگیر احمد ریشی ولد غلام رسول ریشی، اعجاز احمد بٹ ولد عبدالجبار بٹ، نثار احمد بٹ ولد محمد سلطان بٹ، بشیر احمد نجار ولدخضر نجار اور ارشد احمد ڈار ولد محمد مقبول ڈارساکنان ہرون کے بطور کی ۔ گرفتار نوجوانوں کو 4مئی کو ہوئی ہلاکت کے سلسلے میں پوچھ تاچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے اور پوچھ تاچھ کے عمل کے فوراً بعد انہیں رہا کردیا جائے گا۔ادھروترگام رفیع آباد علاقے میںفوج و فورسز نے بڑے پیمانے پرتلاشی کاروائی عمل میں لائی ۔ معلوم ہوا ہے کہ منگل کی صبح فوج کے 32راشٹریہ رئفلز اور اسپیشل آپریشن گروپ رفیع آباد نے گنڈ کریم خان وتر گام کے پورے دیہات کو محاصرے میں لیکر تلاشی کاروائی کی ۔اس کے علاوہ علاقے کے تمام راستوں کو بند کیا گیا تھا ۔ذرائع کے مطابق فورسز کو ایک اطلاع ملی تھی کے اس علاقے میں کچھ جنگجوچھپے بیٹھے ہیں جس بعد فورسز نے یہ کاروائی انجام دی ۔