بارہمولہ // شمالی ضلع بارہمولہ میں جمعہ کے روزسوپور کے مضافات میں ایک سڑک حادثے کے نتیجے میں محکمہ پی ایچ ای کا ملازم لقمہ اجل بن گیا۔اس حادثے میں دیگرپانچ افراد زخمی ہوگئے۔
معلوم ہوا ہے کہ ہردشیواسوپور علاقے میں ایک ٹریکٹر اچانک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر اُلٹ گیا جس کی زد میں آکر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (پی ایچ ای) کا ایک ملازم موقع پر ہی لقمہ اجل بن گیا اور پانچ دیگرافراد زخمی ہوگئے۔
مذکورہ ملازم کی شناخت اعجاز الدین با با ولد غلام قادر بابا ساکن ہردشیوہ کے طور ہوئی ہے جبکہ پانچ زخمی افراد کو سب ضلع اسپتال سوپور پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ایک زخمی کو اعلیٰ علاج کیلئے سری نگر اسپتال منتقل کیا۔