جے کے این ایس
سرینگر//ضلع مجسٹریٹ بارہمولہ نے وارپورہ سوپور میں قائم ایک پیٹرول پمپ’ گل موٹرز ‘ کا لائسنس غیر قانونی کاموں اور معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (SOPs) کی خلاف ورزی کی شکایات کے بعد منسوخ کر دیا ہے۔ایک سرکاری حکم کے مطابق، یہ بندش ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوپور لیگل میٹرولوجی، اور فائر سروسز کے نتائج کے بعد عمل میں لائی گئی ہے، جس میں غیر قانونی کاموں اور معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (SOPs) کی مسلسل خلاف ورزیوں اور عدم تعمیل کو نمایاں کیا گیا ہے۔ نتیجے کے طور پرپمپ کوڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بارہمولہ کے جاری کردہ ایک آرڈر کے مطابق سیل کر دیا گیا ہے۔ادھر صارفین نے ترکہ وانگام شوپیان علاقہ میں قائم ایک پیٹرول پمپ پر نامناسب انتظام کی شکایت کرتے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ پمپ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔