سرینگر//شمالی قصبہ سوپور میں جمعہ کی صبح پولیس کا ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر ایک سڑک حادثے میں زخمی ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق اے ایس آئی غلام نبی حجام اُس وقت شدید طور زخمی ہوگیا جب ایک گاڑی نے اُسے ماڈل ٹاﺅن کے نزدیک ٹکر ماری۔
زخمی پولیس آفیسر کو سب ضلع اسپتال سوپور پہنچایا گیا جہاں سے اُسے سکمز صورہ منتقل کیا گیا۔
اس سلسلے میں ایک کیس درج کیا گیا ہے۔