سری نگر// شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے قصبہ سوپور میں جمعرات کی صبح ایک پولیس اہلکار اپنی ہی سروس رائفل سے اچانک نکلنے والی گولی سے زخمی ہوگیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قصبہ سوپور کے تجر شریف علاقے میں آج صبح دوران ڈیوٹی ایک پولیس اہلکار کی بندوق سے اچانک گولی نکلی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔
زخمی پولیس اہلکار کی شناخت محمد اشرف کے بطور ہوئی ہے اور گولی ان کے پیر کو لگی ہے۔