سوپور /غلام محمد / نیو ایکسائڈ کیئر شاپی نامی دکان کی افتتاحی تقریب جمعرات کو سوپور میں منعقد ہوئی جس میں صدر ٹریڈرس فیڈریشن سوپور اور انجمن مین الاسلام سوپور عبدالعزیز بٹ بھی موجود رہے۔ افتتاحی تقریب شمالی زون ریجنل سیلز مینجر راجیش کھنہ کی نگرانی میں منعقد ہوئی۔ شوروم کی بنیاد اویس مسعودی اور تجمل المسعودی نے حسن سیلز جنرل بس اسٹینڈ سوپور کے نام سے کی جو سوپور میں ایکسائڈ بیٹری کیلئے واحد دکان ہوگی جہاں سوپور ، رفیع آباد ، زینہ گیر ، بارہمولہ اور اس کے منسلک علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو خدمات فراہم کرے گا۔ افتتاحی تقریب میں جے اینڈ کے سیلز ہیڈزلفقار علی ڈار، کشمیر سیلز ہیڈ رضوان احمد اور جے اینڈ کے سروس ہیڈمبشر احمد ، میڈیا سے وابستہ افراد اور سینکڑوں دکانداروں نے بھی حصہ لیا۔