غلام محمد
سوپور//سوپور میں جامع مسجد کے قریب جمعرات کو دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے ایک 16 سالہ نوجوان ڈوب گیا۔ دارالعلوم سوپور کا ایک 16 سالہ طالب علم جامع مسجدکے قریب دریائے جہلم میں نہارہا تھا ۔ مذکورہ طالب علم کی شناخت بلال احمد پرے ولد عبدالجبار پرے ساکن رفیع آباد کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں اور لڑکے کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔