سوپور//قصبہ سوپور میں چوریوں کے بڑتے واقعات پھر سے رونما ہوئے ہیں۔ گزشتہ رات کے دوران مین چوک سوپور میں ایک مشہور کریانہ دوکان سے چوروں نے لاکھوں روپے کا سامان اُڑا لیا۔دوکان کے مالک بشیر احمد خان نے بتایا کہ سنیچروار کی صبح جونہی وہ دکان کھولنے کیلئے پہنچا تو وہ حیران ہوگیا کہ دوکان کا شٹر اور تالے ٹوٹے ہوئے پائے اور دوکان میں موجودکریانہ سامان بھی غائب تھا جس کی قیمت لاکھوںروپئے ہے۔قصبے میں آئے روز چوریوں کی وارداتوں سے قصبہ کے دوکانداروں میں تشویش پایا جارہا ہے۔ اس بارے میں ٹریڈرس فیڈریشن سوپور کے صدر حاجی محمد اشرف گنائی نے بتا یا کہ سوپور کا تاجر طبقہ نقب زنی کی وارداتوں سے کافی پست ہوچکا ہے اور پولیس بھی ان نقب زنوں کو پکڑنے میں ناکام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آئندہ اس طرح کی کوئی واردات پیش آئی تو قصبے میں احتجاج ہوگا۔